حکومت نے باسمتی چاول کی برآمد کے مقصد سے، رجسٹریشن اور ایلوکیشن سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے، چاول کی برآمد پر 950 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم قیمت ختم کردی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے یہ کہتے ہوئے اِس فیصلے کو سراہا کہ اعلیٰ درجے کے چاول کی برآمد سے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
جناب گوئل نے کہاکہ نریندر مودی حکومت کے اِس فیصلے سے، کسانوں کے تئیں حساسیت کا اظہار ہوتا ہے۔