ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2024 10:08 PM

printer

حکومت نے ایک ملک – ایک انتخاب سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے

حکومت نے آج ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے، ایک ملک ایک انتخاب کے نظریے کی جستجو کیلئے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے۔ آج نئی دلّی میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ سابق صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، اِس اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سیاسی پارٹیوں اور ماہرین سمیت متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع تر تبادلہئ خیال کیا۔

 وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے ملک کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے چندریان 4 مشن اور وینس آربیٹر مشن کو بھی منظوری دی ہے۔

مرکزی وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے پردھان منتری جَن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان کو بھی منظوری دے دی ہے، جس کیلئے 79 ہزار 156 کروڑ روپے کی مجموعی رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم فعال بنیادی ڈھانچوں کو فروغ دے کر، اقتصادی تفویض اختیارات، بنیادی تعلیم تک رسائی اور صحت کو یقینی بناکر قبائلی برادری کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنائے گی۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اِس کے تحت تقریباً 63 ہزار گاؤوں کا احاطہ کیا جائے گا اور اِس سے پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ ملک بھر میں قبائلی اکثریت والے 549 ضلعوں اور گاؤوں میں 2 ہزار 740 بلاکوں کا احاطہ کرے گی۔

جناب ویشنو نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت نے فاسفیٹ اور پوٹاس والے کھاد پر ربیع سیزن 2024-25 کیلئے تغذیہ پر مبنی سبسڈی کو بھی منظوری دی ہے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے Animation، بصری Effects، Gaming، Comics اور Extended Reality کیلئے مہارت کے قومی مرکز کے قیام کیلئے بھی منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد بھارت کی سافٹ پاور کو عالمی پیمانے پر توسیع دینا اور جدید ترین مواد فراہم کرکے، مواد کے ایک مرکز کے طور پر بھارت کو قائم کرتے ہوئے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے بایو ٹیکنالوجی کی تحقیقی اختراع اور انٹرپرینیور شپ ترقیاتی اسکیم کو بھی منظوری دی ہے، جس میں بایو مینوفیکچرنگ اور بایو فاؤنڈری نامی نئے اجزاء کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنوع اسکیم Bio-RIDE کے نفاذ کیلئے مجوزہ مختص رقم 9 ہزار 197 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں