ایک ملک ایک انتخابات سے متعلق بل پیش کرنے کا عمل لوک سبھا میں جاری ہے۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے آئینی بل 2024 (129 ویں ترمیم) اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق قانون کا ترمیمی بل 2024 لوک سبھا میں پیش کرنے کے لیے تحریک کا آغاز کیا۔
کانگریس، ٹی ایم سی، سماجوادی پارٹی، ڈی ایم کے، شیو سینا (یو بی ٹی)، سی پی آئی ایم اور دیگر پارٹیوں سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے یہ کہتے ہوئے اِس کی مخالفت کی کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر ایک حملہ ہے۔ انھوں نے مزید جانچ کے لیے اِن بلوں کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ x
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ اُن کی پارٹی نے ایک ملک ایک انتخاب بل کو مسترد کردیا ہے اور وہ اسے متعارف کرائے جانے کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اِن بلوں کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کو ریفر کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ماننا ہے کہ یہ بل آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف جائیں گے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، سماج وادی پارٹی کے ممبرِ پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے بھی یہ کہتے ہوئے، اسی طرح کی تشویش ظاہر کی کہ یہ بل غیرآئینی ہیں اور یہ ریاستوں کی آواز دبائیں گے۔
NCP-SP رکن پارلیمنٹ سُپریا سُولے بلوں میں ترامیم کرتے ہوئے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی بات کہی اور سبھی پارٹیوں کے ساتھ قانون پر وسیع تر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔
CPI-M ممبر پارلیمنٹ Jhon Brittas نے کہا کہ ایک ملک ایک انتخاب بل وفاقی اصولوں کے خلاف ہے اور اُن کی پارٹی کی اِس کی شدید مخالفت کرے گی۔ x
سرکار نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے چھ نکاتی لائحہ عمل تیار کیا ہے
سرکار نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے چھ نکاتی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ آج لوک سبھا میں جواب دیتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے بتایا کہ کوششوں کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں اور کسانوں کی آمدنی جو 2002 اور2003 میں 2 ہزار 115 روپے مہینہ تھی وہ 2018 اور 2019 میں بڑھ کر دَس ہزار 218 روپے مہینہ ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پچھلے سال کسانوں کو دو لاکھ چودہ ہزار کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے کم از کم امدادی قیمت پر ریکارڈ خریداری کی ہے۔ x