ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 18, 2024 10:33 PM

printer

حکومت نے اپوزیشن پر الزام لگایا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ؛ اپوزیشن پارٹیوں نے ان کے بیان پر احتجاج کیا

حکومت نے آج اپوزیشن پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں دیئے گئے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس بیان کے خلاف لگائے گئے کانگریس کے الزامات کے بارے میں اُس کی یہ کہہ کر سخت نکتہ چینی کی کہ امت شاہ نے بھارتی آئین کے معمار کی توہین کرنے کی کانگریس کی سیاہ تاریخ کو ظاہر کر دیا ہے۔

BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی یہ الزام لگاکر کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی کہ پارٹی کل راجیہ سبھا میں ان کی تقریر کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ نئی دلی میں آج شام پارٹی کوارٹر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کانگریس پر اِس بات کا الزام لگا کر اُس کی مذمت کی کہ وہ بی آر امبیڈکر کی مخالف ہے اور ریزرویشن اور آئین کے بھی خلاف ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ راجیہ سبھا میں جناب شاہ کی تقریر کی ایک چھوٹی سی کلپ گردش کر رہی ہے جس میں جو کچھ انہوں نے کہا ہے اسے توڑ مروڑ کر دکھایا گیا ہے۔

اِس سے قبل دن میں اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے متعلق جناب شاہ کے بیان کے خلاف احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر ملک ارن کھڑگے نے وزیر داخلہ کے بیانات پر اُن کی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپنے بیان کے ذریعے جناب شاہ نے آئین کے معمار کی توہین کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں