September 13, 2024 9:43 PM

printer

حکومت نے انڈومان ونکوبار جزائرکے پورٹ بلیئر کا نام بدل کر Sri Vijaya Puram رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت نے انڈومان و نکوبازار جزائر میں پورٹ بلیئر کا نام تبدیل کرکے Sri Vijaya Puram رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے ملک کو سامراجی اثر سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ Sri Vijaya Puram ملک کی جدوجہد آزادی میں حاصل کردہ فتح کی علامت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انڈومان اور نکوبار جزائر ملک کی جدوجہد آزادی اور تاریخ میں ایک بے مثال مقام رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جزائر کا یہ علاقہ، جو کبھی Chola سلطنت میں بحریہ کی بیس کے طور پر خدمت انجام دیتا تھا، آج ہماری کلیدی اور ترقی کی امنگوں کیلئے ایک اہم علاقے کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ وہ مقام بھی ہے جہاں نیتاجی سبھاش چندر بوس نے پہلی مرتبہ ترنگا لہرایا تھا۔ علاوہ ازیں، یہ وہ سیلولر جیل بھی ہے جس میں ویر ساورکر اور دیگر مجاہدین آزادی ایک آزاد ملک کیلئے جدوجہد کرتے رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں