July 2, 2024 9:26 AM

printer

حکومت نے امتحان کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی NTA میں مضبوط طریقہ کار کی خاطر طلباء اور والدین سے رائے مانگی ہے۔

حکومت نے امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی NTA میں ایک مضبوط طریقہئ کار کو فروغ دینے کیلئے طلباء اور والدین سے تجاویز اور رائے طلب کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی چیئرمین شپ کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے طلباء اور والدین سے تجاویز، نظریات و خیالات طلب کئے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ لوگ امتحانات کے عمل کے طریقہئ کار میں اصلاحات، ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق پروٹوکول اور ڈھانچے میں بہتری نیز NTA کے کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ طلباء اور والدین، کمیٹی کو اس مہینے کی سات تاریخ تک اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں