حکومت نے اس بات کو پھر دہرایا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کی نظرثانی کے لیے آٹھویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی تشکیل کا اس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں خزانے کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کہا کہ 8 واں مرکزی کمیشن تشکیل دینے کے لیے جون 2024 میں 2 سفارشات موصول ہوئی تھیں لیکن فی الحال اس طرح کی کوئی بھی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔x
حکومت نے کہاہے کہ پچھلے پانچ سال کے دوران جَل جیون مشن-ہر گھرجَل کے تحت دیہی گھرانوں کو تقریباً گیارہ کروڑ 75 لاکھ نَل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ بات راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں جل شکتی کے وزیرمملکت V Somanna نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ جب اگست 2019 میں جب جل جیون مشن کا آغاز کیا گیا تھا تو محض تین کروڑ 23 لاکھ دیہی گھرانوں کے پاس ہی نَل کے پانی کے کنکشن تھے، لیکن اب ملک میں 77 فیصد دیہی گھرانوں کے پاس پانی کے کنکشن ہیں۔ x