اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج نئی دلّی میں اسٹیل صنعت کیلئے PLI اسکیم 1.1 کا آغاز کیا۔ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب کمارا سوامی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اعلیٰ معیار کا اسٹیل بھارت کی ترقی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے اسٹیل کی بڑھتی ہوئی مانگ درآمدات کو کم کرنے اور آتم نربھر بھارت کا ایک سنہرا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اسٹیل کے فروغ کے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اسٹیل اور بھارتی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری سندیپ Pondrik نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت گھریلو اسٹیل سیکٹر کو تمام مراعات دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے PLI اسکیم 1.1 کو سرمایہ کار دوست بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ PLI اسکیم 1.1 پانچ پروڈکٹ زمروں پر مشتمل ہے، جو موجودہ PLI اسکیم کے مطابق ہیں۔ ان میں Coated / Plated اسٹیل مصنوعات، High Strenght / Wear Resistant Steel، Specialty Rails، Alloy Steel مصنوعات، اسٹیل Wires اور الیکٹریکل اسٹیل شامل ہیں۔
اسٹیل کی وزارت کی PLI اسکیم نے 27 ہزار 106 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عہد کے ساتھ، 14 ہزار 760 افراد کو روزگار دینے اور 7 اعشاریہ نو صفر ملین ٹن ”خصوصی اسٹیل“ کی تخمینہ جاتی پیداوار کو شامل کیا ہے۔
پچھلے سال نومبر تک کمپنیوں نے پہلے ہی 18 ہزار 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور 8 ہزار 660 سے زیادہ روزگار پیدا کئے ہیں۔ اسٹیل کی وزارت نے شرکت کرنے والی کمپنیوں سے باقاعدہ مشاورت کی ہے اور ان سے موصول رائے کی بنیاد پر یہ محسوس کیا کہ اسکیم کو دوبارہ نوٹیفائی کرنے کی گنجائش موجود ہے تاکہ زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔
Site Admin | January 6, 2025 9:48 PM