حکومت نے اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں مہاکنبھ 2025 کے دوران، آگ سے محفوظ رہنے کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ میلے کے میدان کو، جہاں لاکھوں Kalpvasis اور کروڑوں عقیدتمند جمع ہوتے ہیں، آگ سے محفوظ رہنے کے وسیع تر بنیادی ڈھانچے سے لیس کیا گیا ہے۔
مہاکنبھ میلے کے پورے علاقے میں کُل 50 فائر اسٹیشن اور 20 فائر چوکیاں بنائی گئی ہیں۔ اِس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چار ہزار تین سو Fire hydrants اہم مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔ پورے مہاکنبھ میں 351 سے زیادہ مختلف قسم کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور دو ہزار تربیت یافتہ اہلکار تعینات ہیں۔
ہر اکھاڑے کے ٹینٹ کو بھی آگ سے محفوظ رکھنے کے اقدامات سے لیس کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے اور ایمرجنسی خدمات کے ڈائرکٹر جنرل اویناش چندر نے بتایا کہ مہاکنبھ کے پورے علاقے میں آگ سے محفوظ رہنے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک فائر اسٹیشن کا علاقہ تقریباً 800 مربع میٹر پر مشتمل ہے اور آگ بجھانے والی گاڑی کو جائے مقام پر پہنچنے میں تین سے چار ہی منٹ لگیں گے۔
سرکار کی سرگرم تیاری اور تیز ترین کارروائی کے سبب کَل مہاکنبھ میں آگ لگنے کے ایک بڑے واقعے کو روکا جاسکا ہے۔ NDRF اورSDRF کی شراکت سے درجنوں Mock Drill منعقد کی گئیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سبھی اہلکار پوری طرح تیار ہیں۔
Site Admin | January 20, 2025 9:19 PM
حکومت نے اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں مہاکنبھ 2025 کے دوران، آگ سے محفوظ رہنے کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں
