July 22, 2024 9:30 PM

printer

حکومت نے آج کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے تعلق سے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے تعلق سے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ Praniti سُشیل کمار شنڈے کے ایک سوال کے جواب میں، خزانے کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کہا کہ پردھان منتری شَرَم یوگی مان دھن – PM SYM پنشن اسکیم 2019 میں شروع کی گئی تھی تاکہ 60 سال کا ہونے کے بعد، تین ہزار روپے کی ماہانہ پنشن کے ساتھ ضعیف العمری سے متعلق سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18 سے 40 سال تک کی عمر کے ورکرز، جن کی ماہانہ آمدنی 15 ہزار روپے ہے یا جو ESIC, EPFO اور NPS کے رکن نہیں ہیں، اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں اس اسکیم کے تحت، مستفید شخص 50 فیصد ماہانہ زیرِ تعاون ادا کرے گا اور اس کے مساوی رقم مرکزی حکومت ادا کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں