July 22, 2024 9:28 PM

printer

حکومت نے آج کہا ہے کہ ابھی تک 4 ہزار 825 بھارتی مزدوروں کو اسرائیل میں معمور کیا گیا ہے اور کسی بھی مرکزی ٹریڈ یونین نے انھیں اسرائیل بھیجنے پر اعتراض نہیں کیا ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ ابھی تک 4 ہزار 825 بھارتی مزدوروں کو اسرائیل میں معمور کیا گیا ہے اور کسی بھی مرکزی ٹریڈ یونین نے انھیں اسرائیل بھیجنے پر اعتراض نہیں کیا ہے۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں، لیبر اور روزگار کی وزیر مملکت شوبھا Karandlaje نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہوئے فریم ورک معاہدہ اور عمل درآمد سے متعلق اقرارنامہ کے مطابق، بھارتی مزدوروں کے ساتھ اسرائیل کے شہریوں کے لیبر حقوق کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے گا۔ انھیں قیام کیلئے مناسب جگہیں، میڈیکل انشورینس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت-اسرائیل معاہدہ کے تحت، تعمیراتی مزدوروں کیلئے عمل درآمد سے متعلق اقرارنامہ کے تحت، اسرائیل میں روزگار کیلئے دس ہزار بھارتی مزدوں کیلئے ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔ان میں سے اب تک 4 ہزار 825 بھارتی مزدور، اسرائیل میں معمور کئے جاچکے ہیں اور ان میں سے 4 ہزار 415 مزدور اترپردیش کے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں