ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 9:14 PM

printer

حکومت نے آج کہا کہ برازیل سے اُڑد کی درآمدات، اِس سال اکتوبر کے اختتام پر 4 ہزار 102 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 22 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے

حکومت نے آج کہا کہ برازیل سے اُڑد کی درآمدات، اِس سال اکتوبر کے اختتام پر 4 ہزار 102 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 22 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت نے کہا کہ حالیہ برسوں میں برازیل اُڑد کی فراہمی کرنے والے کے طور پر اُبھرا ہے۔ اور اُس کے بھارت کے اُڑد اور تور کی درآمدات کا ایک اہم وسیلہ بننے کے امکان ہیں۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ برازیل اور آسٹریلیا جیسے ملکوں کے ساتھ دالوں کی تجارت منفرد طور پر فائدے مند ہے کیونکہ بھارت کے مقابلے میں فصل کے سیزنوں میں فرق، اِن ملکوں کو اپنی فصل اُگانے کے طریقہ کار کو بھارت کے فصل کے امکانات پر مبنی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی اجازت دیتا ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ بھارت کی قومی کوآپریٹیو صارفین کی فیڈریشن کے ذریعے آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں پیاز فراہم کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں