حکومت نے آج وضاحت کی کہ NEET انڈر گریجویٹ امتحان ختم کرنے اور ریاست وار میڈیکل داخلہ جاتی امتحانات بحال کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
میڈیکل کورسیز میں داخلے کے امتحان NEET پر جاری تنازعے کے پس منظر میں حکومت نے یہ وضاحت کی ہے۔ تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سُکانتا مَجمدار نے راجیہ سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نیٹ امتحان کے بارے میں جناب مَجمدار نے بتایا کہ اِس سال جون کے مہینے میں ہوا نیٹ امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا اور اب یہ طے ہوا کہ نیٹ امتحان 21 اگست سے 4 ستمبر کے دوران کمپیوٹر پر لیا جائے گا۔ x