ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 27, 2024 9:33 PM

printer

حکومت نے آج میڈیا کی اُن رپورٹوں کو مسترد کردیا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم، MGNREGA کے تحت دیہی روزگار میں، رواں سال کے پہلے نصف میں 16 فیصد کی کمی ہوئی ہے

حکومت نے آج میڈیا کی اُن رپورٹوں کو مسترد کردیا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم، MGNREGA کے تحت دیہی روزگار میں، رواں سال کے پہلے نصف میں 16 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ دیہی ترقیات کی وزارت نے کہا کہ منریگا اسکیم مطالبے پر مبنی اسکیم ہے اور رواں مالی سال ابھی جاری ہے، لہٰذا افرادی دنوں کے وضع کرنے کا درست نشانہ مقرر کرنا ممکن نہیں ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ 2014-15 سے 2024-25 کے درمیان وضع کردہ مجموعی افرادی دن دو ہزار 923 کروڑ تھے جبکہ 2006-07 سے 2013-14 کے درمیان وضع کردہ مجموعی افرادی دنوں کی تعداد صرف ایک ہزار 660 کروڑ تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں