اہلیت اور داخلہ کے قومی امتحان NEET-PG داخلہ امتحان جو آج ہونے والے تھے، ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد سے جلد کیا جائے گا۔ صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کچھ مقابلہ جاتی امتحانات کی دیانتداری سے متعلق الزامات کے حالیہ واقعات پر غور کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ NEET-PG داخلہ امتحان کے صحت مند عمل کے مکمل جائزے لینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جسے طبی طلبا کیلئے امتحان کے قومی بورڈ کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔