August 1, 2024 10:09 PM

printer

حکومت نے آج اِس بات پر زور دیا کہ وہ ملک میں ریل حادثوں کے واقعات کو روکنے کے تئیں عہد بند ہے

حکومت نے آج اِس بات پر زور دیا کہ وہ ملک میں ریل حادثوں کے واقعات کو روکنے کے تئیں عہد بند ہے۔ اُس نے کہا کہ اِن حادثات کی تعداد UPA اقتدار کے دوران سالانہ 171 کے مقابلے میں کم ہوکر اوسطاً 68 سال ہوگئی ہے۔ لوک سبھا میں اپنی وزارت کے گرانٹ کیلئے مطالبے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ تمام حلقوں کو تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مزید کاوشیں کرنے کی ضرورتی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت نے مزید پچاس امرت بھارت ٹرینیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امرت بھارت ٹرین ایک غیر ایئر کنڈیشنڈ، کم خرچ، سلیپر نیز غیر ریزرو سپرفاسٹ ایکسپریس ریل گاڑی ہے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ دس ہزار جنرل کوچز تیار کئے جارہے ہیں جو اوسط درجے کے لوگوں کیلئے بڑی راحت فراہم کریں گے۔ ریلوے کی ضروریات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ سن 2014 سے بھارتی ریلوے کے ذریعے پانچ لاکھ سے زیادہ بھرتیاں کی جاچکی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں