ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

حکومت نے، پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے اتوار کو کُل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے اتوار کو سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ حکومت نے  میٹنگ کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں سے تعاون چاہا ہے  ہے، تاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی جا سکے۔ یہ بجٹ اجلاس اس مہینے کی 22 تاریخ سے اگلے مہینے کی 12 تاریخ تک منعقد ہوگا۔

23 جولائی کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا، نریندر مودی حکومت کی تیسری مدتِ کار میں پیش کیا جانے والا یہ پہلا بجٹ ہوگا۔ پچھلے مہینے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا تھا کہ یہ بجٹ حکومت کی دور رَس پالیسیوں اور مستقبل کے ویژن کی ایک مؤثر دستاویز ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں