ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 9:52 PM

printer

حکومت نے، اندرونِ ملک آبی گذرگاہوں کے ذریعے طویل دوری تک مال لانے لے جانے پر، ترغیب دینے کیلئے ”جل واہک“ اسکیم شروع کی ہے

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج Jal Vahak اسکیم کا آغاز کیا تاکہ تین قومی آبی گزر گاہوں پر مال برداری کو فروغ دیا جاسکے۔ Jal Vahak اسکیم کا مقصد دریائے گنگا، برہمپتر اور بارَک پر قومی آبی گزر گاہوں کے راستے مال برداری کو فروغ دینا ہے۔ جناب سونووال نے آج کولکاتہ میں GR Jetty سے دو Dumb Barges کے ساتھ تین مال بردار جہازوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے اندرون ملک آبی گزر گاہوں کے بڑے نیٹ ورک کی زبردست صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی مربوط کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم خرچ نقل و حمل، ماحولیات کو نقصان نہ پہنچانے والا اور موثر وسیلہ ہونے کے سبب حکومت آبی گزر گاہوں کے راستے مال برداری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے ریلویز اور سڑکوں پر بار بھی کم ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں