ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 2:41 PM

printer

 حکومت نکسل سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے بڑی کوشش کررہی ہے: امت شاہ

 

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نکسل سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے بڑی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  ملک نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کی تعداد کو 12 سے کم کرکے صرف چھ کر کے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت نکسل ازم کے خلاف مستحکم نظریے کے ساتھ ایک سشکت، سُرکشِت اور سمرِدھ بھارت کی تعمیر کر رہی ہے اور ملک کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنا رہی ہے۔ جناب امت شاہ  نے مزید کہا کہ بھارت 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں