حکومت ملک کے Tier-2 اور Tier-3 شہروں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی صنعت کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے انقلاب سے ہر شہری استفادہ کرسکے۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الیکٹرانک اور IT محکمے کے وزیر مملکت جتن پرساد نے کہاکہ حکومت نے 65 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے پارکس قائم کئے ہیں جن میں سے 57 Tier-2 اور Tier-3 شہروں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے دیہی حصے میں کنیکٹویٹی میں اضافہ کرنے اور IT ہبس قائم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔ جناب پرساد نے کہاکہ آئی ٹی شعبے میں نوکریوں کے 54 لاکھ مواقع پیدا کئے گئے ہیں اور ان میں سے 37 فیصد خواتین ہیں۔
Site Admin | August 7, 2024 2:24 PM
حکومت ملک کے Tier-2 اور Tier-3 شہروں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی صنعت کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے
