الکٹرانکس اور IT کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے ہونے کی صورت میں حکومت مصنوعی ذہانت AI پر ایک قانون بنانے کی تیاری کررہی ہے۔ آج لوک سبھا میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ AI کیلئے آزادی کے اظہار اور قانونی لائحہ عمل کے درمیان ایک لائن کھینچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ٹیکنالوجی کی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے۔
دریں اثنا اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں دنیا بھر میں سب سے بڑے پیمانے پر ریلوے اسٹیشنوں کی تجدید کا کام کیا جارہا ہے جس سے ایک ہزار 334 ریلوے اسٹیشنوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ کچھ ریلوے اسٹیشن اپنے آپ میں مثال ہوں گے۔ ریلوے کے شعبے کو مختص رقم کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے UPA کے دور کے مقابلے اس میں نو گُنا اضافہ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آج نئی ریلوے لائنیں 167 کلومیٹر سالانہ کے حساب سے بچھائی جارہی ہیں جبکہ UPA اقتدار کے دوران یہ 60 کلومیٹر سالانہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی UPA حکومت کے دوران 4 ہزار سڑک کے اوپر اور سڑک کے نیچے پُلوں کے مقابلے گزشتہ 10 برس میں 10 ہزار Road Over Bridge اور Road Under Bridge تعمیر کیے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے ایوان کو مطلع کیا کہ آئندہ 50 برس کے لیے ملک میں ٹریفک کے انتظام سے متعلق بڑے شہروں کی خاطر ماسٹرپلان تیار کیا جارہا ہے۔