ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 13, 2025 3:23 PM

printer

حکومت مختلف قومی پنشن اسکیموں کو یکجا کرکے انہیں مستحکم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

سرکار آئندہ دنوں میں قومی پنشن سے متعلق اسکیموں کو یکجا کردینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ راجیہ سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، محنت اور روزگار کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اِس وقت کئی اسکیموں، خاص ظور پر غیرمنظم شعبوں میں کام کرنے والوں کیلئے متعدد اسکیموں پر عمل جاری ہے۔ اِن اسکیموں میں اٹل پنشن یوجنا، پی ایم شرمِک مَنتھن اور پی ایم شرم یوگی مَنتھن جیسی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اِن تمام اسکیموں کے تحت ساٹھ سال کی عمر کے بعد سے تین سے لے کر پانچ ہزار روپے ماہانہ تک پنشن دی جاتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں