August 13, 2024 2:36 PM

printer

حکومت‘ ماہی گیروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سمندری ماہی گیر کشتیوں میں ایک لاکھ Transponder آلات نصب کرے گی

حکومت تجارت کو فروغ دینے اور ماہی گیروں کی سیکورٹی کے لیے سمندری ماہی گیر کشتیوں میں ایک لاکھ Transponder آلات نصب کرے گی۔ نئی دلی میں ماہی پروری کے شعبے میں خلائی ٹکنالوجیز کے ایپلی کیشن سے متعلق ایک قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہی پروری کے وزیر راجیورنجن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ماہی گیر ملک کی بحری حدود کو عبور کرتا ہے تو یہ Transponder ایک الرٹ جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے کا ملک کی معیشت میں ایک اہم حصہ ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ خلائی ٹکنالوجیز ماہی پروری سے متعلق بندوبست کو بڑھانے اور ماہی پروری کے شعبے کی ترقی میں اہم رول ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ60 ہزار کروڑ روپے مالیت کے سمندری پروڈکٹس ملک سے سالانہ برآمد کیے جارہے ہیں جن میں مچھلیاں بھی شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں تقریباً تین کروڑ افراد ماہی پروری کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ حکومت ماہی پروروں کی فلاح وبہبود کیلئے پوری طرح عہد بستہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں