وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ حکومت قبائلی برادریوں کی ترقی کیلئے کام کرنے کے تئیں پُر عزم ہے۔ نئی دلّی میں نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اور سنکلا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ Tribal Art Exhibiton کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز، سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ حاشیے پر موجود برادریوں خصوصاً قبائلی آبادیوں کی بہتری پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ نمائش اِس بات کا مظاہرہ کرتی ہے کہ کس طرح لوگ فطرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے رہ سکتے ہیں۔
ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ’خاموش تحفظ: حاشیے سے مرکز تک‘ کے عنوان سے کے تحت منعقدہ اِس نمائش میں قبائلی برادریوں، جنگل میں رہنے والوں اور فطرت کے درمیان مضبوط رشتے پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ x