ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 21, 2024 9:52 PM

printer

حکومت علاقائی فضائی رابطے کی اسکیم UDAN کو مزید 10 سال بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے

آر سی ایس یعنی علاقائی رابطے کی اسکیم کے تحت UDAN یعنی اُڑے دیش کا عام ناگرِک اسکیم کے آج 8 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ اِس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ حکومت UDAN اسکیم کو اگلے 10 برس تک لے جانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز 50 مزید ہوائی اڈے شروع کرنے اور موجودہ ہوائی اڈوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اِس اسکیم کے سبب نئے مسافر اور سرمایہ کار فیض یاب ہوئے اور ترقیاتی مواقع کے سبب ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اِس اسکیم کے ذریعے حکومت نے ایسے دور دراز خطوں کو Connect کیا، جہاں ہوائی اڈہ ہونے یا فضائی سفر کے امکان کے بارے میں سوچنا بھی ممکن نہیں تھا۔
فضائی پروازوں کو متاثر کرنے والی فرضی ٹیلی فون کال کی لعنت کے بارے میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ مسافروں کا تحفظ، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طیاروں کی سکیورٹی کے ضابطوں اور شہری ہوا بازی کے تحفظ کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ 1982 میں ترمیم کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور وہ فرضی فون کال کو فوری پولیس کارروائی کی اجازت کیلئے منظور ایک خلاف ورزی قرار دیئے جانے پر بھی غور کررہی ہے۔ UDAN اسکیم کے 8 برس مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اِس اسکیم نے بھارت کے شہری ہوا بازی کے سیکٹر کی کایا پلٹ کردی ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ اِس اسکیم نے کروڑوں لوگوں کیلئے پرواز تک رسائی کو یقینی بنایا ہے اور ساتھ ہی ہوائی اڈوں اور ہوائی Routes کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے جمہوری طرزِ عمل کے ذریعے دنیا کو ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کا ایک نیا راستہ دکھا دیا ہے۔ ایک پرائیویٹ میڈیا Outlet کی جانب سے منعقدہ World Summit سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے تین لفظوں یعنی جَن دھن، آدھار اور موبائل کے پہلے حروف JAM کو اجاگر کیا، جو تیز رفتار اور ہر قسم کی Leak سے پاک سروس ڈیلیوری کا ایک وسیع تر نظام فراہم کرتا ہے۔
مصنوعی ذہانت AI کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ AI کا زمانہ ہے اور دنیا کا حال اور مستقبل اِسی سے وابستہ ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دنیا کیلئے AI کا مطلب Artificial انٹلی جنس ہے، جبکہ بھارت کیلئے اِس کے ایک اور معنی ہیں، Aspirational India یعنی امنگوں سے بھرا بھارت۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں