تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت عالمی سطح پر دائمی تمل ثقافت اور زبان کو فروغ اور مقبول بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ آج تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو ایک مکتوب میں جناب پردھان نے تعلیم کو سیاسی رنگ نہ دینے کی اپیل کی اور طلبا کے بہترین مفاد میں سیاسی اختلافات سے ابھرنے کی اپیل کی۔ جناب پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کسی بھی زبان کو تھوپنے کی وکالت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کئی غیر بی جے پی ریاستوں نے سیاسی اختلافات کے باوجود تعلیمی پالیسی نافذ کی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں جناب پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا اصل مقصد تعلیم میں عالمی معیار لانا ہے۔
Site Admin | February 21, 2025 3:06 PM
حکومت عالمی سطح پر دائمی تمل ثقافت اور زبان کو فروغ اور مقبول بنانے کے تئیں پرعزم : دھرمیندر پردھان
