ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 10:22 PM

printer

حکومت سرحدی گاؤوں کی جامع ترقی کیلئے پوری طرح عہد بستہ ہے: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ حکومت سرحدی گاؤوں کی جامع ترقی کیلئے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ آج نئی دلّی میں بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے، اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی جغرافیائی اسٹریٹیجک پوزیشن، ایسی ہے کہ اُسے مختلف قسم کے چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چیلنج سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ پچھلے دس برسوں میں سرحدی علاقوں میں حاصل ترقی کی پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ سرحدی سڑک تنظیم نے 8 ہزار 500 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی ہیں اور 400 سے زیادہ پُل بنائے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کے ذریعے سرحدی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے پر خصوصی طور پر زور دیا جارہا ہے کیونکہ یہ خطے کی ترقی میں ایک محرک ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں