مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جلد ہی قومی انسداد دہشت گردی پالیسی اور حکمت عملی لائے گی۔کل نئی دلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کی جانب سے منعقد دو روزہ انسداد دہشت گردی کانفرنس میں جناب شاہ نے گزشتہ دہائی میں وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے کئے گئے سرگرم اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برس میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملک میں ایک مضبوط ایکو نظام قائم کیاگیاہے۔
Site Admin | November 8, 2024 10:05 AM