ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 2:16 PM

printer

حکومت جلد ہی قومی انسداد دہشت گردی پالیسی اور حکمت عملی متعارف کرے گی۔ ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مضبوط ایکو نظام قائم کیا گیا ہے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حکومت جلد ہی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قومی انسداد دہشت گردی پالیسی اور حکمت عملی متعارف کرے گی۔ نئی دلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کی جانب سے منعقدہ دو روزہ انسداد دہشت گردی کانفرنس 2024 سے اپنے افتتاحی خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ جب ہم 2006 سے 2013 اور 2014 سے 2021 کے عرصے پر نظر ڈالتے ہیں تو دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ دہشت گردی مخالف کانفرنس کا اصل مقصد مجموعی حکومتی طریقہ کار کے تحت دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر مختلف فریقوں کے درمیان تال میل بڑھانا ہے۔ اِس کانفرنس میں پولیس کے سینئر عہدیداران، مرکزی ایجنسی کے افسران اور قانون فورنسک اور ٹکنالوجی کے ماہرین یکجا ہورہے ہیں اور وہ انسداد دہشت گردی، مقدمات کے معاملے میں چیلنج سے متعلق قانونی طریقہ کار اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے رول پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اِس تبادلہ خیال سے ملک بھر میں سرگرم دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نیست ونابود کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانونی اشتراک اور حکمت عملی وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں