بجلی کی وزارت گرمی کے موسم کے دوران بجلی کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کرنے کیلئے، بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ شمالی خطے میں 89 گیگا واٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ مانگ کو گزشتہ روز کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا۔ یہ کام پڑوسی خطوں سے، اِس خطے کی بجلی کی ضرورت کا 25 سے 30 فیصد در آمد کرکے پورا کیا گیا۔ بجلی کی وزارت نے متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی چوکسی برتیں اور آلات کی خرابی کو کم سے کم کریں۔ بجلی کی وزارت نے رواں گرمی کے موسم کے دوران 250 گیگا واٹ کے اب تک کے سب سے زیادہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ زیادہ مطالبے کی مدت کے دوران پیداوری معاونت جاری رکھیں۔ جزوی اور جبری خرابی کو کم کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے والی تمام کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مکمل صلاحیت کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پلانٹوں کو فعال رکھیں۔ اس کے علاوہ کوئلے پر مبنی تھرمل اسٹیشنوں پر کوئلے کے وافر ذخیرے برقرار رکھے جا رہے ہیں۔ x
Site Admin | June 18, 2024 10:11 PM