وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ سرکار اگلے تین برسوں کے دوران دو لاکھ بیمہ سکھیوں یا بیمہ ایجنٹوں کی تقرری کا ارادہ رکھتی ہے۔ پانی پت میں بیمہ سکھی یوجنا کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اس سال 25 ہزار بیمہ سکھیوں کی تقرری کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر خاتون بیمہ ایجنٹ رضاکار کو پہلے سال 7 ہزار روپے ماہانہ، دوسرے سال 6 ہزار روپے ماہانہ اور تیسرے سال پانچ ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کل ہریانہ کے پانی پت میں منعقدہ ایک تقریب میں اہم بیمہ سکھی یوجنا کا آغاز کیا۔×
Site Admin | December 10, 2024 10:11 AM