تعلیم کی وزارت، قومی تعلیمی پالیسیNEP 2020 پر عمل درآمد کی چوتھی سالگرہ منائے گی۔ یہ تقریب آج نئی دلی کے مانِک شا سینٹر آڈیٹوریم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔
اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا تصور NEP 2020 پر موثر عمل درآمد کے لیے مختلف فریقوں کے عزم کو تازہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اِس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان NEP 2020 پر عمل درآمد کی قیادت کے اپنے تجربات سے واقف کرائیں گے۔ جناب پردھان، تعلیم کے محکمے کے بہت سے اہم اقدامات کا بھی افتتاح کریں گے، جن میں مختلف بھارتی زبانیں سیکھنے میں سہولت کے لیے، مخصوص ٹی وی چینلز بھی شامل ہیں۔
دیگر اقدامات میں بغیر کتابوں والے دس دن کے رہنما خطوط، جن کا مقصد سیکھنے کے عمل کو تفریح میں بدلنا، اسکولوں میں بغیر کسی ذہنی دباؤ کے سیکھنے کا عمل اور کرئر گائیڈینس سے متعلق رہنما خطوط شامل ہیں۔
جناب پردھان بہت سی کتابوں اور لیکچر نوٹس کا بھی آغاز کریں گے جس کا مقصد طلبا اور اساتذہ میں بھارتی علوم کے نظام کو فروغ دینا ہے۔x