September 17, 2024 9:19 AM

printer

حکومت آج ملک بھر میں ’سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024‘ شروع کررہی ہے۔

Swacchata Hi Seva Abhiyan 2024 آج سے شروع ہو گیا ہے اور یہ آئندہ ماہ کی دو تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس سال کا موضوع ہے: Swabhav Swachhata-Sanskar Swacchta اِس کے تحت شرم دان اور جامع اقدامات کے ذریعے سیاحتی مقامات، سرکاری عمارتوں، کمرشل علاقوں، آبی ذخائر، چڑیاگھروں، سینکچری اور کمیونٹی اور عوامی بیت الخلا سمیت مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی جائے گی۔

سبھی مرکزی حکومت کی وزارتیں اور ریاستیں ملک بھر میں شہریوں کو اِس میں شامل کرنے کی خاطر مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

معاشرے کو مکمل طور پر ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال کی مہم تین اہم ستونوں پر تیار کی گئی ہے۔ یہ ہیں: شرم دان کے ذریعے اُن یونٹس کی صفائی ستھرائی جن کی نشاندہی کی گئی ہے، سووچھتا میں جن بھاگیداری اور صفائی مِتر سُرکشتا شِور۔ دیہی اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں شہریوں اور شراکت داروں کی بڑے پیمانے پر شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے CTU کے تحت طے کیے گئے کوڑے کرکٹ کے مقامات کی صفائی کی جائے گی۔ صفائی ستھرائی کے تئیں ذمہ داری اور احساس بڑھانے کے لیے مختلف ثقافتی تقریبات، ریلیوں، میراتھن، کوڑے کرکٹ سے چیزیں بنانے اور کمیونٹی مباحثوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اِس مہم میں شہری،صنعتیں،NGO، شہری بلدیاتی ادارے، پنچایتیں اور ملک گیر سطح پر مختلف فریق شامل ہوں گے۔  حکومت کی اِس پہل میں سبھی ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزارتیں اور مقامی ادارے بھی شامل ہوں گے تاکہ ملک گیر سطح پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا  جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں