حکومت آج ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق بِلوں کو 31 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کے سپرد کرے گی۔ مجوزہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی لوک سبھا کے 21 ارکان اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ اِن ارکانِ پارلیمنٹ میں BJP کے رہنما پی پی چودھری، انوراگ سنگھ ٹھاکر اور پرشوتّم بھائی روپالا، کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور منیش تیواری، ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی اور NCP شرد پوار کی سپریہ سُولے کے علاوہ دیگر ممبران شامل ہیں۔ اِن بِلوں کو باضابطہ طور پر آئین میں ترمیم سے متعلق 129 ویں بِل 2024 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق قوانین کے ترمیمی بِل 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ ×
Site Admin | December 19, 2024 10:57 AM | JPC ONOE