ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 24, 2024 9:53 AM

printer

حکومت آج اہم اور دفاع کے شعبے میں کام آنے والی معدنیات کے بلاکوں کی چوتھے مرحلے کی نیلامی کا آغاز کرے گی

کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت ستیش چندر دوبے، آج نئی دلّی میں اہم اور دفاع کے شعبے میں استعمال ہونے والی معدنیات کے بلاکوں کی نیلامی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ وزارت نے کہا کہ اِس موقع پر معدنیات تلاش کرنے والی 2 نوٹیفائیڈ ایجنسیوں کو سر ٹیفکیٹ بھی دئے جائیں گے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اِن معدنیات کو نکالنے میں استعداد میں اضافے اور اِنھیں مالی طور پر استعمال کئے جانے کے قابل بنانے سے متعلق منظوری کے خطوط، اسٹارٹ اَپس اور تحقیق و ترقی کے اداروں کو سونپے جائیں گے۔ جن کمپنیوں کے پاس معدنیات کی تلاش کا لائسنس ہے، اُن کے، معدنیات کی تلاش کے اخراجات جزوی طور پر دینے کی اسکیم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ اہم معدنیات کا، ملک کی اقتصادی ترقی اور معدنیات کی یقینی فراہمی، دونوں میں ہی اہم رول ہے۔ اِسی کی روشنی میں کانوں اور معدنیات کے فروغ اور اِن سے متعلق ضابطوں کے قانون میں 2023 میں ترمیم کی گئی تھی، جس کے تحت مرکزی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگیا تھا کہ وہ 24 اہم معدنیات پر رعایت فراہم کردے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں