ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 9:49 PM

printer

حکومت، ریاستوں میں امدادِ باہمی اداروں کے مشترکہ اور متوازن فروغ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے: امدادِ وزیر داخلہ امت شاہ

باہمی تعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت، ریاستوں میں باہمی تعاون کے یکساں اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ جناب شاہ، نئی دلّی میں تعاون کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، ملک میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے علاقائی  عدم استحکام کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی معاونتی ڈاٹا بیس تیار کرنے کا کام تقریباً پورا ہوچکا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے بارے میں معلومات جسے علاقے کے حساب سے زمرے میں تیار کیا گیا ہے۔ اب یہ ایک کِلک پر دستیاب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پرائمری زرعی کریڈٹ سوسائٹیز PACS کو کمپیوٹرائز کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور آنے والے وقت میں ملک میں ہر پنچایت کے پاس PACS ہوگا۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی PACS کے ذریعے ہوائی جہاز ٹکٹ بھی فروخت کیے جاسکیں گے۔

جناب شاہ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے روزگار پیدا کرنا اور دیہی علاقے کی خوشحالی، دونوں ممکن ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وزارت نے Tribhuvan سہکاری یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک بل پیش کیا ہے اور جلد ہی اسے پارلیمنٹ میں پاس کرلیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے باہمی تعاون کے شعبے میں داخل ہونے والے پیشہ ور افراد کو تکنیکی تعلیم، اکاؤنٹنگ، ادارہ جاتی معلومات اور تربیت فراہم کی جاسکے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں