امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ’سہکار‘ ٹیکسی شروع کرے گی، جو امداد باہمی اداروں کے ذریعے Uber اور Ola کی طرز پر چلائی جانے والی سروس ہے۔
جناب امت شاہ، لوک سبھا میں بحث کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل سہکار سے سمردھی اسکیم کے وژن کے عین مطابق ہے۔