حماس کے اعلیٰ سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کردیا گیا ہے۔ ایران کے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی IRGC نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کی راجدھانی تہران میں اُن کی رہائش گاہ پر اُن کے ایک محافظ کے ساتھ اُس وقت قتل کردیا گیا، جب وہ کَل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے شہر میں موجود تھے۔ IRGC کی طرف سے اُن کی ہلاکت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہنیہ حماس کے ایک اہم رہنما تھے اور انھوں نے بہت سے امن مذاکرات میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔×
Site Admin | July 31, 2024 2:38 PM