ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2024 10:06 PM

printer

حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل حانیہ کو تہران میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایران نے بدلہ لینے کا عزم کیا ہے

حماس کی سیاسی شاخ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا تہران میں قتل کردیا گیا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فوج نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ اور اُن کے ایک ذاتی محافظ کو ایران کی راجدھانی تہران میں اُن کی رہائش پر، اُس وقت قتل کردیا گیا، جب وہ گذشتہ کل ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے شہر میں موجود تھے۔

اِس سے قبل اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس نے کَل لبنان کی راجدھانی بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک حملے میں حزب اللہ کے چوٹی کے کمانڈر کو مار گرایا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے پر اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس لیڈر کے قتل کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایران نے ہنیہ کی موت پر ملک بھر میں تین دن کے عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے حماس کے سیاسی رہنما، ہنیہ کا آج تہران میں قتل کردیا گیا۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب فوج، IRGC کے مطابق ہنیہ اور اُن کے ایک ذاتی محافظ کو ایران کی راجدھانی تہران میں اُن کی رہائش پر، اُس وقت قتل کردیا گیا، جب وہ گذشتہ کل ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں