حماس نے کہا ہے کہ اُس نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کے لیے قطر اور مصر کے مصالحت کاروں کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ ایک بیان میں حماس نے کہا کہ اُس نے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے ثالثی کرنے والوں کے ساتھ کچھ خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو ثالثی کرنے والوں کی جانب سے حماس کا جواب موصول ہوا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اسرائیل، حماس کے رد عمل کا مطالعہ کرے گا اور اس کا جواب دے گا۔
Site Admin | July 4, 2024 2:31 PM