حماس نے تل ابیب پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ یہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائی دوبارہ شروع کئے جانے کے بعد سے پہلی جوابی کارروائی ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ ایک راکٹ کو بیچ میں ہی روک دیا گیا، جبکہ دیگر دو غیر رہائشی علاقوں میں گرے۔ اس دوران غزہ میں حماس کی وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ آدھی رات کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 85 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد منگل سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ حماس کی قید میں اب بھی 59 یرغمال بنائے گئے افراد ہیں، جن میں سے 24 کے بارے میں یہ خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔
اس دوران اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لڑائی کے پھر سے شروع ہونے سے یرغمال بنائے گئے افراد سمیت سبھی شہریوں کو خطرہ لاحق ہے۔×