حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حصے کے طور پر جنوبی غزہ پٹی میں دو یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔ ان یرغمالوں کے نام Yarden Bibas اور Ofer Kalderon ہیں۔ ان دونوں کو حماس کی قیادت میں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہوئے حملے کے دوران یرغمال بنالیا گیا تھا۔ یرغمال بنائے گئے ایک امریکی اسرائیلی Keith Siegel کو بھی آج رہا کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ انہیں شمالی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔
اس کے بدلے میں اسرائیل 180 سے زیادہ قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ تعداد ابتدا میں بتائی گئی 90 کی تعداد کا دو گنا ہے۔ 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے حماس، اسرائیلی اور غیر ملکی شہریوں سمیت 17 یرغمالوں کو رہا کرچکا ہے۔ اس کے بدلے اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کردیا ہے۔×