حماس نے، اُن حالیہ اسرائیلی یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جنھیں رہا کیا جائے گا۔ یہ اعلان فلسطینی گروپ کے اِس اعتراف پر بڑھتے ہوئے غصے کے مابین کیا گیا ہے اس نے Shiri Bibas کے بجائے کسی دوسرے شخص کی لاش سونپی ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے اِس بات کی تصدیق کی کہ یرغمالیوں کے اہل خانہ کو اُن کی رہائی کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔
اسی دوران، خلیج کے تمام چھ ملکوں کے عرب لیڈر آج سعودی عرب کی راجدھانی میں میٹنگ کر رہے ہیں جس میں وہ امریکی کنٹرول کے تحت غزہ کی تعمیر نو کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع تجویز سے متعلق حکمت عملی طے کریں گے۔ یہ تبادلہ خیال اگلے مہینے عرب سربراہ کانفرنس سے قبل، مصر اور اُردُن کے لیڈروں کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
Site Admin | February 21, 2025 9:39 PM
حماس نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ معاہدے کے حصے کے طور پر آخری 6 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے
