ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 29, 2024 9:46 PM

printer

حفاظتی دستوں نے جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ کارروائی جاری ہے

جموں و کشمیر میں کٹھوا ضلعے کے ایک دور دراز گاؤں میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائی میں آج ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس سے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ آج دوپہر کٹھوا ضلع کے ہلّاور تحصیل میں Kog-Mandli کے تصادم کے مقام سے دہشت گرد کی لاش برآمد کیا گیا۔ گاؤں میں آج دوسرے دن بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
جموں وکشمیر میں آج راجوری ضلع کے تھانہ منڈی سب ڈویژن میں، دہشت گردوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ منیہال گلی علاقے میں یہ تصادم آج شام ہوا۔ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر حفاظتی دستوں نے کارروائی شروع کردی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران فوجی، جیسے ہی مشتبہ جگہ کی طرف بڑھے اُن پر زبردست فائرنگ کردی گئی۔ فوجیوں نے بھی موثر طور پر جوابی کارروائی کی۔ علاقے کی گھیرا بندی کرلی گئی ہے اور دہشت گرد، فرار نہ ہوں اِسے یقینی بنانے کیلئے اضافی فوج تعینات کردی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں