کشمیر وادی میں کلگام ضلعے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ضلعے کے Frisal Chinnigam اور Motergam علاقے میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کے بارے میں مخصوص خفیہ اطلاع ملنے پر کَل سہ پہر یہ تصادم شروع ہوئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس RR Swain نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اِس بات کی تصدیق کی ہے۔اپنے فرائض انجام دیتے وقت شدید طور پر زخمی ہونے والے دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔Frisal Chinnigam اور Motergam دونوں مقامات پر کارروائی آج دوسرے دن بھی جاری ہے تاکہ وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو نکال باہر کیا جاسکے۔
Site Admin | July 7, 2024 9:46 PM