لبنان کے حزب اللہ گروپ کے خلاف اسرائیلی وارننگ کی وجہ سے تنازعے میں اضافے کے پیش نظر لبنان میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں موجود بھارتی یا وہ جو لبنان کو سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اُنہیں بیروت میں سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہنا ضروری ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی سفارتخانے نے بتایا کہ خطے میں حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور بیرون میں بھارتی سفارتخانے کے رابطے میں رہیں۔ اسی دوران اسرائیل اور مسلح سیاسی گروپ حزب اللہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بیرون سے آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا اُن میں تاخیر کی گئی ہے۔ لبنان کی Middle East Airlines نے ایک بیانیے میں کہا کہ خطرات سے بچاؤ کیلئے پروگرام میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر حملے کے بعد جس میں 12 بچے اور نو عمر افراد مارے گئے تھے یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
Site Admin | July 29, 2024 9:52 PM