وسطی بیروت میں، شام کی بعث پارٹی کے دفتر کو نشانہ بنا کر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں، حزب اللہ کا میڈیا سربراہ محمد عفیف اور تین دیگر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کے جنگی جہازوں نے اِس دفتر پر فضا سے زمین پر وار کرنے والے دو میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ اِس سے پہلے بعث پارٹی کو اسرائیل فوج کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی تھی، جس میں اُس عمارت کو خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا، جس میں پارٹی کا دفتر تھا۔ اِس عمارت کے زیادہ تر حصے کَل اِس حملے میں تباہ ہوگئے۔
اسرائیلی فوج، 23 ستمبر سے، حزب اللہ کے ساتھ تنازعے کے جواب میں لبنان پر فضائی حملے کرتی رہی ہے۔