ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 9:24 PM

printer

حج 2025 کیلئے مختلف ریاستوں کے تین ہزار 676 درخواست گزاروں کو عارضی سیٹیں الاٹ کردی گئی ہیں

حج 2025 کیلئے مختلف ریاستوں کے تین ہزار 676 درخواست گزاروں کو عارضی سیٹیں الاٹ کردی گئی ہیں۔ آج بھارتی حج کمیٹی نے اِس سال کے سفر حج کیلئے دوسری ویٹنگ لسٹ جاری کی ہے۔ اقلیتوں سے متعلق وزارت نے کہا ہے کہ اِن درخواست گزاروں کو اِس ماہ کی 23 تاریخ تک حج کے اخراجات کیلئے دو لاکھ 72 ہزار 300 روپئے لازمی طور پر جمع کرانے ہوں گے۔ اُس نے درخواست کرنے والوں سے اِس سلسلے میں ضروری دستاویزات بھی داخل کرنے کو کہا ہے۔ بھارتی حج کمیٹی ایک لاکھ 22 ہزار عازمین حج کو سہولت فراہم کرے گی جنھیں اِس سال حج کی سعادت نصیب ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں