August 14, 2024 3:25 PM

printer

حج 2025 کیلئے درخواستوں کا سلسلہ شروع، درخواستیں اگلے مہینے کی 9 تاریخ تک داخل کی جاسکیں گی

حج 2025 کیلئے درخواست فارم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ درخواستیں اگلے مہینے کی 9 تاریخ تک دی جاسکتی ہیں۔ اقلیتوں سے متعلق اُمور کے وزیر کرن رجیجو نے اسی محکمے کے وزیر مملکت George Kurien کے ہمراہ کَل نئی دلی میں Haj Application-2025 کا آغاز کیا۔ بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے بتایا کہ سعودی عرب نے اگلے سال کے حج کیلئے بھارت کے واسطے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ پہلی بار حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ Haj Suvidha App کے ذریعے بھی درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں