ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 9, 2024 10:41 AM

printer

حادثات کو کم کرنے کیلئے سڑکوں کی تعمیر کرتے ہوئے حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے: نتن گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر  نتن گڈکری نے زور دے کرکہا ہے کہ ملک میں سڑک حادثوں اور اِن سے ہونے والی اموات کو روکنے کیلئے، پیدل راستوں کی تعمیر کرتے ہوئے، سڑک پر لوگوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہئے۔ جناب گڈکری کل شام چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں انڈین روڈز کانگریس کے 83ویں سالانہ جلسے کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں بہتری لانے سے حادثات پر قابو پایا جاسکے گا اور زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔

وزیرموصوف نے سڑک اور ٹرانسپورٹ شعبے میں افسران، ماہرین اور ٹھیکہ داروں سے زور دے کر کہاکہ وہ کامیاب عالمی طور طریقے اور اختراعات اختیار کریں۔

جناب گڈکری نے چھتیس گڑھ میں جو زراعت کے غلبے والی ریاست ہے، پرالی سے Bitumen اور CNG بنائے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے روایتی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور آلودگی پر قابو پایا جاسکے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے، صنعت کو اور زیادہ ترقی ملے گی، روزگار کے موقعوں میں اضافہ ہوگا، غربت میں کمی آئے گی اور ملک خودکفیل ہوگا۔اس چار روزہ جلسے میں، دو ہزار سے زیادہ ماہرین، سائنسداں، انجینئرس اور افسران شرکت کررہے ہیں۔ یہ جلسہ پیر کو ختم ہوجائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں